پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا ء کر کے لاکھوں لوٹ لئے

مغوی سے دوست کو کال کرا کے 25لاکھ روپے منگوائے گئے، گاڑی میں موجود 15لاکھ بھی چھین لئے

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:50

پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا ء کر کے لاکھوں لوٹ لئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)ہربنس پورہ میں پولیس یونیفارم میں ملبوس افراد نے شہری کو اغوا ء کر کے لاکھوں لوٹ لئے، پولیس یونیفارم میں ملبوس چار افراد نے شہری ندیم کے ساتھ شارٹ ٹرم اغوا ء برائے تاوان کی واردات کی۔ملزمان چیکنگ کے بہانے گاڑی میں بیٹھے اور متاثرہ شہری کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔

(جاری ہے)

واردات کا مقدمہ چار نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا، ملزمان اغوا ء کرکے دس کروڑ روپے کا مطالبہ کرتے رہے۔

ملزمان نے گن پوائنٹ پر دوست کو کال کرواکے پچیس لاکھ روپے منگوائے، مغوی کی کار میں موجود پندرہ لاکھ روپے بھی چھین لیے، ملزمان نے اورنج ٹرین اسٹیشن کے قریب رقم منگوائی۔ پولیس کے مطابق واردات کرنے والے افراد پولیس اہلکار ہیں یا وردی استعمال کی تفتیش جاری ہے، متاثرہ شخص کے بیانات اور شواہد کی مدد سے حقائق سامنے لائے جارہے ہیں ۔