Live Updates

مون سون کا سلسلہ ختم ہوگیا،آئندہ ہفتے تک بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں‘ عرفان کاٹھیا

جمعہ 19 ستمبر 2025 15:50

مون سون کا سلسلہ ختم ہوگیا،آئندہ ہفتے تک بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء) ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون کا سلسلہ ختم ہوگیا ، آئندہ ہفتے تک بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں۔میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے سسٹم ختم ہوچکے ہیں،تمام دریا اپنی معمول کی سطح پر آ گئے ہیں،مرالہ سے پنجند تک کوئی بڑا ریلا موجود نہیں،جسڑ سے سندھنائی تک بھی کوئی بڑاریلا نہیں،ستلج میں کئی دریائوں کی نسبت تھوڑاسابہا ئوزیادہ ہے،پچھلے 48 گھنٹے سے پانی مسلسل کم ہورہاہے،جتنے بھی بریچنگ کے مقامات تھے ان کوبریج اپ کردیاگیاہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے مزیدکہاپنجاب سے پانی کی پیک گزرنے کے بعدسندھ کے لئے بہت زیادہ مسائل نہیں ہوئے ،28اضلاع میں موضع جات متاثرہوئے، 50 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثرہوئے،جنوبیپنجاب میں 331 ریلیف کیمپس ابھی بھی کام کر رہے ہیں، علی پور،مظفرگڑھ، پیر والا میں سب سے زیادہ متاثرین ریلیف کیمپس میں موجودہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ12ہزار833لوگوں کومیڈیکل کیمپس میں امدادفراہم کی گئی، سیلابی صورتحال میں 123 اموات ہوئیں،کمپنسیشن کی 4کیٹگریزہیں،اگلی30دنوں میں ڈیجیٹلی شفافیت کے ساتھ سروے کیا جائے گا،فصلوں کابہت نقصان ہوا،گندم،مکئی،چاول اورکپاس کی فصلیں بڑے پیمانے پر متاثر ہوئیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :