ایوان بالا اجلاس ، سینیٹر علی ظفر کا وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں بارشوں سے ہونی والی تباہی پرا ظہار ا فسوس

جمعہ 18 جولائی 2025 21:20

ایوان بالا اجلاس ، سینیٹر علی ظفر کا وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) ایوان بالا میںپی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں بارشوں سے ہونی والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہاکہ ودفاقی اور صوبائی حکومت سمیت این ڈی ایم کی کارکردگی ناقص ہے اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہاکہ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں معصوم اور قیمتی جانیں گئی ہیں اور لوگ مصیبت میںہیں انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے مون سون کا علم پہلے سے تھا اور محکمہ موسمیات نے بھی اس کی پیشگی اطلاع دیدی تھی مگر ہمارے وفاقی اور صوبائی محکمے تیار نہیں تھے سڑکیں ندیاں بنی ہوئی تھی گھر اور محلے زیر آب تھے عوام جان بچانے کیلئے چھتوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور ریاستی مشنری خاموش تماشائی کی طرح بیٹھے تھے یہ حکومتی ناکامی تھی اور قوم بار بار یہ سوال اٹھا رہی ہے کہ حکومت کے پاس اس طرح کی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے کوئی انتظام ہے انہوں نے کہاکہ ہر سال عوام کو اس آزمائش میں ڈالتے ہیں اور ہر سال جھوٹے وعدے اوردلاسے دئیے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے کہاں تھی اورپنجاب کے صوبائی ادارے کہاں تھے اور ہنگامی منصوبہ بندی کہاں تھی حکومت نے کیا انتظامات کئے تھے متاثرین کی فوری امداد کیوں نہیں کی گئی اس حوالے سے یہ ایوان یہ مطالبہ کرتا ہے کہ حالیہ بارشوں کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے اور اس حوالے سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں انہوں نے کہاکہ ریاست ہر شہری کے جان و مال اور عزت کی محافظ ہے اگر آج نہیں کیا تو کل کو مائیں اپنے بچوں کو پانی میں ڈھونڈیں گی۔

متعلقہ عنوان :