Live Updates

لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں بدستور بلند، عوام پریشان

جمعہ 18 جولائی 2025 22:54

لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں بدستور بلند، عوام پریشان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمتیں مسلسل بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کے باعث غریب اور متوسط طبقے کے لیے خوشی اور غمی کی تقریبات میں چکن کھانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں تیار چکن 600 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے جبکہ زندہ برائلر کی قیمتیں بھی سرکاری نرخوں سے تجاوز کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

فارم ریٹ کے مطابق زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 383 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں یہ 390 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔اسی طرح پرچون مارکیٹ میں زندہ برائلر کی سرکاری قیمت 411 روپے فی کلو ہے، مگر دکاندار اسے 420 روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کا سرکاری ریٹ 397 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مہنگائی سے ستائے عوام کو ریلیف مل سکے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :