اصلاحی معاشرہ کیلئے تقویٰ اور پرہیزگاری ناگزیر ہے،ڈاکٹر راغب نعیمی

جمعہ 18 جولائی 2025 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اصلاحی معاشر ہ کیلئے تقویٰ اور پرہیزگاری ناگزیر ہے۔مہذب اور کامیاب معاشر ہ کی بنیاد اچھے اخلاق اور بلند کردار پر رکھی جاتی ہے،اچھا اخلاق اور بلند کردار انسان کی عزت اور وقار میں اضافہ کرتاہے،پرہیز گاری نہ صرف فرد کو سنوارتی ہے بلکہ پورے معاشر ہ کو امن و سکون عطا کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثنا چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے حالیہ شدید بارشوں سے مختلف علاقوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع، گھروں، فصلوں اور املاک کا نقصان نہایت افسوسناک اور قابلِ ہمدردی ہے۔ہم مرحومین کیلئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔

متعلقہ عنوان :