سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

جمعہ 18 جولائی 2025 20:40

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کر لی۔ جمعہ کو ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 120 رنز بنائے۔ ویزلی مدھویرے 36 اور برائن بینٹ 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف 13.5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ناقابل شکست 59 رنز بنائے۔ ریچن روندرا نے 30 جبکہ ڈیرل مچل نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ڈیون کونوے کو ان کی بہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر سرِفہرست آ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :