صوبے میں نوجوانوں کی ترقی و بہبود کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیرز خیبرپختونخوا نے ماہ جون 2025 کی محکمانہ سرگرمیوں کی رپورٹ جاری

جمعہ 18 جولائی 2025 22:55

ہ*پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2025ء) صوبے میں نوجوانوں کی ترقی و بہبود کیلئے ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیرز خیبرپختونخوا نے ماہ جون 2025 کی محکمانہ سرگرمیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیرز کے تحت نوجوانوں کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے تین بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج،صوبے کے اضلاع میں جوان مراکز کا قیام اور نوجوانوں کی معاشی ترقی کیلئے شروع کردہ مثالی منصوبہ ''احساس نوجوان پروگرام'' شامل ہیں۔

یوتھ ڈویلپمنٹ پیکج کا مقصد نوجوان طبقے کو ہنر یافتہ بنانے،انھیں وسائل اور جدید دور کے مواقع سے استفادہ اٹھانے کیلئیآراستہ کرنا ہے جبکہ صوبے کے بندوبستی اور ضم اضلاع میں جوان مراکز کا قیام نوجوانوں کیلئے اجتماعی ربط،تربیت اور رہنمائی کیلئے ہر طرح کی سہولیات سے لیس مراکز فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

احساس نوجوان پروگرام نوجوان طبقے کیلئے کاروباری و روزگار کیمواقع کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے شروع کیا گیا ہے جسکا باقاعدہ افتتاح وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے کیا ہے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق احساس نوجوان پروگرام کے فیزیکل اور فنانشل کارکردگی کے سلسلے میں 30 جون 2025 تک کے اعداد وشمار کے مطابق بنک آف خیبر کے تحت دئیے جانے والے بڑے بلا سود قرضہ جات سکیم کے ذمرے میں سال 25-2024 کیلئے 500 ملین روپے رکھے گئے تھے۔اس مالی سال میں 250 عددقرضے بنک آف خیبر کے ذریعے دینے کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ اس مد میں 12739 مجموعی درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 191 درخواستوں کی اہلیت کے بنیاد پر سکروٹنی کی گئی جبکہ 2880 درخواستیں پروسیس میں ہیں۔

اسکیم کے اس مد میں 191 عدد بلاسود قرضے میرٹ کے مطابق منظور ہوئے ہیں اور ان قرضہ جات کی مد میں 524 ملین روپے منظور ہوئے ہیں۔اس طرح 401 ملین روپے ان قرضوں کی مد میں تقسیم کیئے گئیے ہیں۔ اخوت فاؤنڈیشن کے تحت احساس نوجوان سکیم کے چھوٹے بلاسود قرضوں کے منصوبے کے حوالے سے رپورٹ میں موصولہ اعداد وشمار کے مطابق فیزیکل اور فنانشل کاکردگی میں 30 جون 2025 تک سال 25-2024 میں 600 ملین روپے جاری کیئے گئے۔

اس مد میں مذکورہ مالی سال کے دوران 4427 عدد بلاسود قرضے فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا۔اعدادوشمار شمار کے مطابق اخوت فاؤنڈیشن کے تحت قرضوں کے حصول کیلئے ٹوٹل 5931 درخواستیں موصول ہوئیں۔جانچ پڑتال اور میرٹ کے مطابق 3585 چھوٹے قرضے منظور کیے گئے ہیں اور 602.65 ملین روپے ان قرضوں کی مد میں تقسیم کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اخوت فاؤنڈیشن کے تحت دئیے گئے بلاسود قرضوں کی مد میں قرضہ حاصل کرنے والوں سے 42.88 ملین روپے کی واپس ریکوری بھی ہوئی ہی