Live Updates

پنجاب بھر میں بارش ولینڈ سلائیڈنگ،وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر بند راستے بحال کردیئے گئے

جمعہ 18 جولائی 2025 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2025ء) پنجاب بھر میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند روڈز کی بحالی کی وزیراعلی مریم نواز نے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ لی۔وزیراعلی کی ہدایت پر بند راستے کھولنے کیلئے فوری طورپر ہیوی مشینری پہنچا دی گئی۔ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک روڈز کو پہاڑی تودے ہٹا کر صاف کردیاگیا۔برساتی ریلے سے سڑکوں پر پڑنے والے شگاف میں فوری طورپر مٹی ڈال کر بحال کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

پنڈ دادنخان جہلم روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے بلاک روڈکلیئر کردیاگیا۔کلرکہار کے علاقے متہ خورد روڈ پرلینڈسلائیڈنگ سے بلاک سڑک بھی بحال کردی گئی۔کلرکہارچکوال روڈ پر بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والا راستہ کھول دیاگیا۔راولپنڈی کے نواحی کرولی ڈھوک برج روڈ پر بارشوں کی وجہ سے سڑک پر پڑنے والا شگاف پر کر کے ٹریفک کی آمدورفت بحال کردی گئی۔ڈھوک پروانہ روڈ پر سیلابی ریلے کی وجہ سے ٹوٹنے والی سڑک بحال اورٹریفک کی آمدورفت شروع ہوگئی۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات