
بارشی پانی نکاسی عمل فوری مکمل ،عوام کو سیلابی ریلوں سے آگاہی کیلئے وارننگ سسٹم مزید بہتر بنایا جائے،وزیراعلی پنجاب
جمعہ 18 جولائی 2025 23:50
(جاری ہے)
وزیراعلی مریم نواز نے بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لیں، وزیراعلی نے بارشوں کی وجہ سے انفراسٹرکچر، چاول اور دیگر فصلوں کے نقصانات کی تفصیل مہیا کرنے کا حکم بھی دیا اور انتظامیہ، متعلقہ اداروں کو بارش کے اگلے سپیل کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلی مریم نواز نے سی اینڈ ڈبلیوڈیپارٹمنٹ سے روڈ انفراسٹرکچر کے نقصانات سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیراعلی نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بروقت تیاری کی وجہ سے طوفانی اور تاریخی بارش کے دوران نقصانات سے ممکنہ حد تک بچائو ممکن ہوا،جہاں کئی دنوں تک پانی کھڑارہتا تھا اب وہاں چند گھنٹوں میں پانی کی نکاس مکمل کر لیا گیا جبکہ ماضی میں نالہ لئی میں طغیانی کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوتے تھے لیکن اب کچھ وقت کے لئے کچھ علاقے متاثر ہوئے۔ وزیراعلی مریم نواز نے بتایا کہ ریلیف سرگرمیوں کے دوران نومولود بچے کو ریسکیو کرکے والدین کے سپر د کرنے کے عمل کو دیکھ کر جذباتی ہوگئی۔وزیراعلی نے کہا کہ ندی نالوں کی بروقت ڈی سیلٹنگ کرنے سے نقصانات سے بچائر ممکن ہوا، عوام بالخصوص بچوں کو برسات کے دوران ندی نالوں سے دور رہنا چاہیے،ہائی رسک علاقوں میں بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں، والدین بچوں کو مون سون کی طوفانی بارشوں کے دوران نہروں اور تالابوں میں نہانے سے منع کریں۔ وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ حکومتی اداروں نے اچھا کام کیا، غفلت یا کوتاہی کی وجہ سے کوئی ڈیتھ نہیں ہوئی، افسران اور ان کی ٹیم خودفیلڈ میں موجود رہی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جان تک رسک میں ڈال دی۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جہاں بھی ضرورت ہو، پی ڈی ایم اے سے لائف جیکٹ، بوٹ اور دیگر سامان مہیا کریں گے، چھتیں، دیواریں گرنے اور دیگر وجوہات سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سینیٹ میں عورت کو برہنہ کرنے اور ہائی جیکر کو پناہ دینے پر سزائے موت ختم کرنے کا بل منظور
-
ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمن
-
سعودی عرب ، گیس دھماکے سے سوات کے 2نوجوان جاں بحق
-
ڈاکٹری نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے مقرر، نوٹیفیکشن جاری
-
اس بار سیدالانبیاخاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی پیدائش مبارکہ کو 1500 سال مکمل ہونگے
-
گورنر پنجاب سے سیکرٹری داخلہ کی ملاقات، محرم اور بارشوں کی صورتحال پر اہم ہدایات
-
خواجہ سلمان رفیق کا پتریاٹا میں ایمرجنسی دفتر کا دورہ ، سروسز کا جائزہ لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازاروں کا آغاز
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا پی ڈی ایم اے کا دورہ، مون سون سے قبل تیاریوں کا جائزہ
-
سول سروس ریفارمزپراعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
-
ایوان بالا اجلاس ، سینیٹر علی ظفر کا وفاقی دارلحکومت اور پنجاب میں بارشوں سے ہونی والی تباہی پرا ظہار ا فسوس
-
نجی میڈیکل کالجز کی فیسیں مقرر کی جاچکی، کوئی کالج اس کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ،مصطفی کمال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.