شاہ سلمان مرکز ، 9 سالہ فلسطینی بچی کے دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا

ہفتہ 19 جولائی 2025 09:40

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) سعودی عرب کے امدادی ادارے شاہ سلمان مرکز کے تحت غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ فلسطینی بچی کے دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

سعودی خبررساں ادارے (ایس پی اے )کے مطابق شاہ سلمان مرکز کو فلسطینی بچی کی میڈیکل رپورٹس موصول ہوئیں جن میں اس کے فوری آپریشن کی تجویز دی گئی تھی۔مرکز نے میڈیکل رپورٹ دیکھتے ہی فوری طورپر بچی کو فلسطین سے اردن کے دارالحکومت میں قائم الحسین کینسرسینٹر منتقل کیا۔واضح رہے کہ شاہ سلمان امدادی وفلاحی مرکز کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کی مستقل بنیادوں پر امدادی مہم جاری ہے جس کے تحت انہیں طبی امداد کے علاوہ دیگر ضروریات بھی فراہم کی جاتی ہیں۔