جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا شیڈول مرتب

جمعرات 4 ستمبر 2025 23:10

جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان، ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا شیڈول مرتب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2025ء) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانیوالی سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا، پیروٹیز ٹیم چارسال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ جنوبی افریقن ٹیم دورے کے دوران ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی20 میچز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا پہلا ٹیسٹ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

(جاری ہے)

ون ڈے سیریز 28 اکتوبر سے شروع ہوگی، جس کے ابتدائی دو میچز 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو فیصل آباد میں ہوں گے۔ اس کے بعد پانچ نومبر کو ملتان ٹی20 سیریز کا میزبان بنے گا، جب کہ 8 اور 9 نومبر کو لاہور میں مزید دو ٹی20 میچز کھیلے جائیں گے۔جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا وفد اس وقت پاکستان میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگا، جنوبی افریقہ نے آخری بار جنوری-فروری 2021 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں میزبان ٹیم نے پروٹیز کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش اور ٹی20 سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔