پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا

شارجہ میں متحدہ عرب امارات کو شکست، فائنل میں پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے آئیں گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 ستمبر 2025 23:33

پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2025ء) پاکستان سہ فریقی سیریز کے فائنل میں پہنچ گیا، شارجہ میں متحدہ عرب امارات کو شکست۔ تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے 5 ویں میچ کے سلسلے میں پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شارجہ کے میدان میں آمنے سامنے آئیں۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

فخر زمان کی ذمے دارانہ اننگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز بنائے، فخر زمان نے 77 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ جواب میں متحدہ عرب امارات مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا سکی، یوں پاکستان نے 31 رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔ اس فتح کے بعد فائنل میں پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے آئیں گی جو کہ 7 ستمبر کو شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا۔