نامور ٹینس سٹار آرینا سبالینکا نے جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 5 ستمبر 2025 12:36

نامور ٹینس سٹار  آرینا  سبالینکا  نے  جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر مسلسل ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2025ء) بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار عالمی نمبر ون آرینا سبالینکا نے امریکی کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار یو ایس اوپن فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ اب امریکا کی امانڈا انیسیمووا سے ہوگا جنہوں نے جاپان کی اسٹار پلیئر ناؤمی اوساکا کو سیمی فائنل میں شکست دی۔

سبالینکا نے سخت مقابلے کے بعد پیگولا کو 4-6، 6-3، 6-4 سے ہرایا۔

(جاری ہے)

بیلاروس کی 27 سالہ کھلاڑی گزشتہ پانچ میں سے چار گرینڈ سلمز کے فائنل تک پہنچ چکی ہیں تاہم انہوں نے 2024 کے یو ایس اوپن کے بعد کوئی نیا بڑا ٹائٹل نہیں جیتا۔ اس سال وہ آسٹریلین اوپن اور رولانڈ گیروس کے فائنل میں بھی رنر اپ رہیں۔میچ کے بعد سبالینکا نے کہا کہ یہ واقعی مشکل مقابلہ تھا، جیسیکا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور مجھے جیتنے کے لیے سخت محنت کرنا پڑی، خوش ہوں کہ دوبارہ فائنل میں پہنچی ہوں اور امید ہے اس بار بھی ٹرافی اپنے نام کروں گی۔

پیگولا نے پہلا سیٹ 4-6 سے اپنے نام کیا لیکن سبالینکا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ جیت لیے۔ فیصلہ کن سیٹ میں بیلاروسین اسٹار نے اہم مواقع پر بریک پوائنٹس بچائے اور بالآخر تیسرے میچ پوائنٹ پر زبردست فورہینڈ کے ساتھ فتح سمیٹی۔

متعلقہ عنوان :