پاکستان یو اے ای کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب

فخر زمان کی ذمے دارانہ اننگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز بنا لیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 ستمبر 2025 21:43

پاکستان یو اے ای کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب
شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 ستمبر2025ء) پاکستان یو اے ای کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب، فخر زمان کی ذمے دارانہ اننگ کی بدولت پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 171 رنز بنا لیے، فخر زمان نے 77 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سہ فریقی سیریز کے 5 ویں میچ کے سلسلے میں پاکستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شارجہ کے میدان میں آمنے سامنے آئی ہیں۔ پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے یو اے ای کیخلاف ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج کے میچ میں فتح کی صورت میں پاکستان فائنل تک رسائی حاصل کر لے گا، جو کہ 7 ستمبر کو شارجہ میں ہی کھیلا جائے گا۔