
بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان
سی پی پی اے نے جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں درخواست دائر کردی،نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کریگا
فیصل علوی
ہفتہ 19 جولائی 2025
11:35

(جاری ہے)
کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔
کراچی کے سواباقی ملک کیلئے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی50 پیسے سستی کی گئی،مئی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق رواں جولائی کے بلوں میں کیاجارہا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل نیپرا نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی درخواست منظور کرلی تھی۔بجلی کی بنیادی قیمتوں میں ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیاتھا۔ لائف لائن صارفین اس ریلیف سے محروم رہیں گے،پاور ڈویژن نے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کیلئے درخواست نیپرا میں دائر کی تھی جس پر نیپرا نے گزشتہ روز سماعت کی تھی۔ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بنیادی ٹیرف میں اوسط ایک روپے14 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ ایک روپے16پیسے فی یونٹ تک کمی ہوگی۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ جبکہ 101 سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے 13 روپے 01 پیسہ فی یونٹ مقرر کئے گئے تھے۔ گھریلوصارفین کیلئے بجل کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف48.84 سی کم ہوکر47.69 روپے ہوجائیگا۔ اسی طرح ایک سے100یونٹ تک پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کاٹیرف1.15روپے کمی سے 10.54روپے ہوجائیگا جب کہ 01 1سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1.15 کمی سے13.01 روپے ہوجائے گا۔نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے 100 یونٹ پر 22 روپے 44 پیسے فی یونٹ، 101 سے 200 یونٹ پر 28 روپے 91 پیسے فی یونٹ جبکہ 201 سے 300 یونٹ پر 33 روپے 10 پیسے فی یونٹ نرخ مقرر کئے گئے تھے۔ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے ٹی او یو نان پروٹیکٹڈ صارفین 41 روپے 78 پیسے فی یونٹ ادا کریں گے۔نیپرا منظوری کے مطابق ماہانہ501سے600 یونٹ کا ٹیرف 1.16روپے کمی سے41.62روپے ہوجائیگا۔ ماہانہ601 سے700 یونٹ کا ٹیرف1.16 روپیکمی سے42.76 روپے ہوجائیگا اور ماہانہ700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 1.15 روپے کمی سے 47.69 روپے ہوجائے گا۔ان ٹیکسز کوملاکرسیلب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائے گی۔نیپرا کے فیصلے کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے بجلی کے نرخ 45 روپے 43 پیسے فی یونٹ، جنرل سروسز صارفین کیلئے 43 روپے 17 پیسے فی یونٹ، صنعتی صارفین کیلئے 33 روپے 48 پیسے فی یونٹ، زرعی صارفین کیلئے 30 روپے 75 پیسے فی یونٹ اور بلک صارفین کیلئے 41 روپے 76 پیسے فی یونٹ مقرر کئے گئے ہیں۔ نیپرا کے مطابق قیمتوں میں کمی کا مقصد صارفین کو ریلیف دینا ہے تاہم لائف لائن صارفین کی کیٹیگری اس فیصلے کے دائرہ کار میں نہیں آئے گی۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی نے مشعال یوسفزئی کو سینٹ ٹکٹ دینے کی کوئی سفارش نہیں کی
-
جنگ زدہ غزہ میں معمولات زندگی پر ایک نظر
-
منڈیلا ڈے: یو این چیف کا امن، انصاف اور انسانی وقار پر زور
-
پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے تِلوں میں تیل نہیں کہ تحریک چلا سکے گی
-
سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی شکل بدل گئی ، اب سیاسی جماعتیں خود طے کرلیتی ہیں
-
سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا ناراض رہنماؤں کیخلاف (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ
-
یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال سے واپس کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
-
پیٹرولیم ڈویژن کی ہدایات پر گیس کے کنویں بند کیے گئے، جس سے 1.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا
-
ملکی حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے حکومت کی طرف سے بتائے جارہے ہیں
-
عطا تارڑ سانحہ سوات پر سیاست سے پہلے پنجاب اور اسلام آباد کے سانحات کا جواب دیں
-
گزشتہ چھ ہفتوں میں امدادی مقامات کے قریب 875 افراد ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ
-
وزیراعلی پنجاب نے ایئرپورٹس کے قریب حساس مقامات 30 جولائی تک کلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.