لاہور ہائیکورٹ، نوجوان کی آنکھ ضائع کرنے کے واقعے میں دوبارہ میڈیکل کرانے کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور

ہفتہ 19 جولائی 2025 13:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سانگلہ ہل کے نوجوان کی آنکھ ضائع کرنے کے واقعے میں دوبارہ میڈیکل کرانے کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی۔ کیس کی سماعت 21 جولائی کو ہو گی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار رضیہ بی بی کی جانب سے حسن جاوید چٹھہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے بیٹے محسن کو اغوا کے بعد چھریوں سے آنکھوں پر وار کیے گئے جس سے بائیں آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی۔ موقف کے مطابق 21 دن کے بعد دوبارہ میڈیکل بورڈ تشکیل نہیں دیا جا سکتا اس لیے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔