پنجاب فود اتھارٹی کاناکہ بندی کر کے لاہور میں آنے والے دودھ کی چیکنگ کے لیے بڑا کریک ڈائون

ہفتہ 19 جولائی 2025 15:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے لاہور میں آنے والے دودھ کی چیکنگ کے لیے بڑا کریک ڈائون کیا،200دودھ بردار گاڑیوں میں2لاکھ 18ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ، 2ہزار 500لٹر ملاوٹی دودھ تلف ،خلاف ورزیوں پر 2لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی ، عاصم جاوید کے مطابق موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر دودھ تلف کیا گیا،دودھ میں فیٹ کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

(جاری ہے)

عاصم جاوید کے مطابق علی الصبح گجومتہ، سگیاں، بابوصابو، شاہدرہ، ملتان روڈ اور اڈا پلاٹ سے آنے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی،ملاوٹی دودھ لاہور شہر میں مختلف سوسائٹیز میں سپلائی کیا جانا تھا۔ انہوںنے کہا کہ دودھ جیسی بنیادی غذا میں ملاوٹ سنگین جرم ہے، شہروں میں آنے والے دودھ کی تفصیلی ٹیسٹنگ کے بعد ہی سپلائی کی اجازت دی جاتی ہے، گزشتہ سالوں کی نسبت دودھ تلف شرح میں ریکارڈ کمی بہتری کا منہ بولتا ثبوت ہے، دودھ اور دیگر بنیادی اشیا ء کی مانیٹرنگ کے لیے فوڈ سیفٹی اور ویجلنس ٹیمیں متحرک ہیں۔