پنجاب میں بارشوں کے دوران 119اموات ہوئیں‘رضوان نصیر

بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے‘ سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب

ہفتہ 19 جولائی 2025 17:50

پنجاب میں بارشوں کے دوران 119اموات ہوئیں‘رضوان نصیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء) سیکریٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب رضوان نصیر نے کہا ہے کہ پنجاب میں بارشوں کے دوران 119 اموات ہوئیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضوان نصیر نے کہا کہ انتظامیہ اور ریسکیو نے بروقت نکاسی آب کو یقینی بنایا، بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

رضوان نصیر نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے ساتھ مل کر صورتحال کو کنٹرول کر رہے ہیں، بچوں کو محفوظ رکھیں اور گھروں کی چھتوں کو ضرور چیک کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر پورے پنجاب میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، موسیماتی تبدیلی دنیا کیلئے چیلنج ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2005ء کے زلزلے میں ہمارے پاس کوئی نظام نہیں تھا، باہر سے ٹیمیں آئی تھیں، آج ہمارے تمام اضلاع میں مشینری اور تربیت یافتہ عملہ موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :