ضلع چنیوٹ میں صحت کی معیاری سہولیات عوام کی دہلیز پرپہنچانے کے لئے انتظامیہ سرگرم عمل ہے،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:11

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ صفی اللہ گوندل نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال بھوآنہ کا دورہ کیا۔انہوں نے تحصیل ہسپتال میں ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کی فراہمی کا جائزہ لیااور بعض بدانتظامیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیااور اصلاح احوال کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی مریض کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں آنی چاہیے اور اگر شکایت سامنے آئی توسخت ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مریضوں کو معیاری طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت کی اورموقع پر موجود مریضوں ولواحقین سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی اورصفائی کا معیار دیکھا۔انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو چوکس رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ چیک کیا۔\378

متعلقہ عنوان :