سیالکوٹ ،ٹریفک پولیس کا بغیر ہیلمٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

ہفتہ 19 جولائی 2025 18:23

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر ٹریفک پولیس سیالکوٹ نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق اس کارروائی کا مقصد نہ صرف سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا ہے بلکہ جرائم کی روک تھام اور ٹریفک حادثات کی صورت میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاؤ کو یقینی بنانا بھی ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں اور اپنی گاڑیوں پر قانونی اور واضح نمبر پلیٹ نصب کریں تاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور گرفت میں آسانی سے کامیاب ہو سکیں۔ترجمان کے مطابق یہ مہم آئندہ دنوں میں مزید موثر انداز میں جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :