کے الیکٹرک نے چوبیس گھنٹوں بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی

بجلی کی بحالی کے بعد واٹر کارپوریشن نے فوری طور پر شہر میں پانی کی فراہمی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ترجمان واٹر کارپوریشن

ہفتہ 19 جولائی 2025 20:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2025ء)کے الیکٹرک نے چوبیس گھنٹوں بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کردی بجلی کی بحالی کے بعد واٹر کارپوریشن نے فوری طور پر شہر میں پانی کی فراہمی کا عمل دوبارہ شروع کردیا ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق کیالیکٹرک نے 17 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد صرف اولڈ پمپ ہاس گھارو کی بجلی بحال کی تھی جبکہ نیو پمپ ہاس گھارو کی بجلی چوبیس گھنٹے بعد بحال کی گئی انہوں نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے کیبل میں آنے والے فالٹ کی مرمت کا کام ہفتے کے روز سہ پہر 3 بجے مکمل کیا جس کے فورا بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی کا عمل بحال کردیا گیا ترجمان نے مزید کہا کہ اس بجلی کے بریک ڈان کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا واضح رہے کہ گھارو پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو یومیہ 30 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے جو شہر کی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔