فیصل کریم کنڈی کا ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

ہفتہ 19 جولائی 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہنگو میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے باسی اپنی سیکورٹی فورسز پر فخر کرتے ہیں، انہوں نے آپریشن میں زخمی ڈی پی او ہنگو خالد خان ، بم ڈسپوذل سکواڈ کے اسد اور دیگر زخمیوں کو ہر ممکن بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے زخمی حکام کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :