بٹگرام میں مون سون صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری

اتوار 20 جولائی 2025 11:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد کی ہدایات پر ضلع بھر میں مون سون صفائی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس مہم کا بنیادی مقصد بارشوں کے دوران نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانا اور ممکنہ سیلابی خطرات سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔ صفائی عملے کی جانب سے نالوں کی صفائی، کچرے کو بروقت ٹھکانے لگانے اور گلی محلوں کی جھاڑو صفائی کا عمل جاری ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ صفائی مہم میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں، کچرا مقررہ جگہ پر ڈالیں، صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔