وزیراعلی پنچاب محترمہ مریم نوازشریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 21:06

وزیراعلی پنچاب محترمہ مریم نوازشریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنچاب محترمہ مریم نواز شریف 29 ستمبر کو فیصل آباد آئیں گی یہاں پر وہ الیکٹرک بسوںکا افتتاح کریںگی اور بوہڑاں والی گراؤنڈ میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گی۔ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کوحتمی شکل دیدی ، آن لائن کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے تاریخی دورہ فیصل آباد کے سلسلے میں گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں لیگی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور انتظامی امور پر نہایت فعال کردار ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ناصر ندیم نے وفد کو تفصیلی بریفنگ دی، جس میں روٹ پلان، سیکیورٹی اقدامات، پارکنگ اور شہری سہولیات سے متعلق نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈویژنل صدر حاجی اکرم انصاری ، دیگر لیگی رہنما ئوں سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے ۔

بعد ازاں، شرکاء نے‘‘گرین الیکٹرک بس’’میں سوار ہو کر وزیراعلیٰ کے متوقع روٹ کا فیلڈ وزٹ کیا، جہاں ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے حکام نے انتظامات پر بریفنگ دی۔بوہڑاں والی گراؤنڈ میں ہونے والے اس بڑے عوامی اجتماع کے لیے سیکیورٹی، ٹریفک پلان، انٹری پوائنٹس اور قافلوں کی آمد کے حوالے سے عملی اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ وزیر اعلی پنچاب محترمہ مریم نواز شریف ہوایت پر ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور شہریوں کو جدید سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے فیصل آباد میں 30 الیکٹرک بسیں پہنچ گئی،بس سات روٹس پر چلائی جائیں گی جن کیلئے غلام محمد آباد،سرگودھا روڈ اور گٹ والا روڈ پر ڈپوبنائیں جائیں گے۔ابتدائی طور پر 30 بسیں فیصل آباد پہنچ چکی ہیں۔