Live Updates

پاکستان آج کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا غرور و تکبر مٹی میں ملادے گا ‘رانا تنویرحسین

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:09

پاکستان آج کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا غرور و تکبر مٹی میں ملادے ..
شرقپور شریف /مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم آج (اتوار ) بھارت کے خلاف فائنل میچ میں تاریخی فتح حاصل کرکے ایشیاء کپ اپنے نام کرے گی ،بھارت کا غرور وتکبر بھی مٹی میں ملادے گا ۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ہاتھوں بنیان المرصوص میں بھارت کو شکست جینے نہیں دے رہی ،دنیا بھر میں اسکی شکست اور پاکستان کی فتح کے ڈنکے بجے ہیں ،شکست خوردہ بھارت کا جنگ کے میدان میں غرور تکبر اکڑ مٹی میں مل گیا ،ان سے جگ ہنسائی براشت نہیں ہوپارہی ،وہی غرور تکبر کھیل کے میدان میں مسلسل دکھا رہا ہے پاکستان یہ غرور وتکبر آج انشااللہ کھیل کے میدان میں بھی مٹی میں ملادے گا ۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایشیاء کپ فائنل میں پاکستان ٹیم نئے جزبہ ولولہ اور جوش سے قوم کی دعائوں کیساتھ اترے گی اور جیت کا سہرا سر سجائے گی ،ایشیا کپ اپنے نام کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مودی کو ہر میدان میں شکست دی اور دیتے رہیں گے ،اس کا خونی چہرہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوام عالم میں بے نقاب کردیا انشااللہ دنیا نے پاکستان کا موقف مانا اور فتح ہوئی ، آج بروز اتوار ایشیاء کپ بھی پاکستان اپنے نام کرکے بھارت کا کھیل کے میدان میں تکبر غرور بھرا چہرہ خاک میں ملادے گا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات