ٴْظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کردی گئی

ہفتہ 27 ستمبر 2025 20:58

ٴْظلم کا شکار ہونے والی اونٹی ’’چاندنی‘‘ کا آپریشن، رپورٹ وزیراعلیٰ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو زخمی اونٹنی ’’چاندنی‘‘ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ یہ رپورٹ سیکریٹری لائیو اسٹاک کاظم جتوئی کی جانب سے ارسال کی گئی، جس میں اونٹنی کی صحت کی تفصیلات شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق چاندنی کا کامیاب آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔ آپریشن کے دوران جبڑے کی ہڈی کو درست کیا گیا جبکہ پچھلی دائیں ٹانگ کاٹنی پڑی۔

ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ تین گھنٹے طویل سرجری خون بہے بغیر مکمل کی۔ سرجری ڈاکٹر جاوید کھوسو، ڈاکٹر ذوالفقار اوٹھو اور ڈاکٹر علی گوپان نے انجام دی۔سیکریٹری لائیو اسٹاک نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چاندنی اب خطرے سے باہر ہے اور ہوش میں آچکی ہے۔ دو روز میں وہ خوراک لینے کے قابل ہوجائے گی جبکہ تین سے پانچ ہفتوں میں مکمل طور پر کھانے کے قابل ہوگی۔

(جاری ہے)

فی الحال میڈیکل ٹیم کی توجہ اس کی صحت یابی اور نگرانی پر مرکوز ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی ہے کہ اونٹنی کا بہترین علاج جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخم مندمل ہونے کے بعد چاندنی کو مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے ماہرین کی مدد حاصل کی جائے۔یاد رہے کہ سکھر کے علاقے روہڑی میں بااثر وڈیرے نے اپنے کھیت میں گھس کر پانی پینے والی اونٹی کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ٹانگ توڑ دی تھی۔

متعلقہ عنوان :