
وزیراعلی پنجاب سے پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کی ملاقات،سیلاب میں معاونت پرپاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا
ہفتہ 27 ستمبر 2025 17:20

(جاری ہے)
پاکستان نیوی وار کالج وفد نے پنجاب میں وزیراعلی کے اختراعی اقدامات کو سراہا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وفد کے شرکاکے سوا لات کے جوابات دیئے ،میری دو بیٹیاں اور آپ کی کامیابیاں متاثر کن ہیں، مجھے انہیں کیا کہنا چاہیے۔ سائوتھ افریقن آفیسر کے سوال کے جواب میں وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ آپ اپنی بیٹیوں کو آگے بڑھنے اور ترقی کرنے کاموقع دیں، ان کے اندر اعتماد اور حوصلہ پیدا کریں۔ ایک آفیسر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو تقسیم کرنے والوں کو ووٹ نہ دیں، ووٹ انہیں دیں جو اپنے اندر عوام کی خدمت اورکام کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔خاتون نیول آفیسر کے سوال کےجواب میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ صوبے میں ہراسمنٹ پر زیروٹالرنس ہے، پنجاب کو خواتین کے لئے محفوظ تر بنانا چاہتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بحیثیت وزیراعلی ماضی کی روایات کی نفی کرتے ہوئے نئی اپروچ اورنئے آئیڈیا ز کو فروغ دیا ہے، ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے پاکستان نیوی نے قابل قدر کردارادا کیا۔ وزیراعلی پنجاب نے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ پنجاب میں دوسرے صوبوں سے آنے والے لاکھوں افراد کی میزبانی کررہے ہیں،معاشی بہتری کی وجہ سے حالات دن بدن بہتر ہورہے اورخوشحالی کی منزل کی طرف گامزن ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ لاہور میں دنیا کا سب سے بڑا 1000بیڈز کا سرکاری کینسر ہسپتال دس ماہ میں مکمل ہوگا،دورہ چین کے دوران کینسر کے علاج کے لئے افادیت دیکھ کر کو آبلیشن مشین منگوائی،سرجری،کیمو اورریڈیوتھراپی کے بغیر کینسر کا علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں ڈویژن بھرکیلئے پہلا انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنارہے ہیں،پنجاب کے 2500مراکز صحت کو بہترین ہسپتالوں میں بدل دیا جبکہ32فیلڈ ہسپتال اورکلینک آن وہیل کے ذریعے گائوں گائوں ،شہر شہر لوگوں کا علاج ہورہا ہے،پنجاب میں چلڈرن ہارٹ سرجری،ڈائیلسز اورٹرانسپلانٹ پروگرام شروع کیے گئے ہیں، محمدنوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں صحت کی جدید ترین سہولیات فراہم کریں گے،پنجاب کے 16اضلاع میں دل کے امراض کیلئے کیتھ لیب بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 55ہزار طلبہ کو ہونہار سکالر شپ اور73ہزار طلبہ کو لیپ ٹاپ دیئے جا چکے ہیں،پنجاب میں بننے والے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سینٹر دنیا کے کسی بھی سکول سے بہتر ہیں،پاکستان کا پہلا سرکاری سکول آف آٹزم کا پراجیکٹ75فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے پہلی مرتبہ ویٹ سپورٹ پروگرام اورکسان کارڈ جیسے پراجیکٹ لائے گئے ہیں،پوٹھوہار ڈویژن میں ایگری کلچر ٹرانسفارمنگ پروگرام کے ذریعے زرعی انقلاب آئے گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ''اپنی چھت اپنا گھر''پراجیکٹ کے تحت 80ہزار گھر بن رہے ہیں جن کی تعداد رواں سال کے آخر تک ایک لاکھ ہو جائے گی،اپنی زمین اپنا گھر کے لئے 4لاکھ83ہزارافراد رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا،تین دریاابل پڑے،تین ماہ متواتر بارش ہوئی،تیاری نہ ہوتی تو لاکھوں کا نقصان ہوتا،پنجاب میں پاکستان کا سب سے بڑا ریسکیو ریلیف آپریشن مکمل کیا،2.5ملین افراد کو ریسکیو کر کے رہنے کیلئے چھت اورخوراکفراہم کی، پنجاب کی ساری کابینہ سیلا ب سے متاثرہ علاقوں میں جا کر 15دن تک 18،18گھنٹے کام کرتی رہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ 20ہزار کلو میٹر روڈز کی تعمیر ومرمت کی گئی،پنجاب ڈویلپمنٹ پلان اورلاہور ڈویلپمنٹ پلان کے ذریعے تمام پراجیکٹ مکمل کریں گے،پنجاب میں عوام کو محفوظ اورصحت مند ماحول مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سموگ کے سدباب کیلئے اینٹی سموگ گن استعمال کی جائے گی،پہلی مرتبہ پنجاب میں وائلڈ لائف رینجر کا قیام عمل میں لایا اورپنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیاگیا،ستھرا پنجاب کے ورکرزمیرے ہیرو ہیں،شہروں کی بیوٹیفیکیشن اورٹورازم سائٹ بحال کی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکٹرک بس محض ٹرانسپورٹ نہیں بلکہ جدت اورانقلاب ہے،پنجاب میں 1100الیکٹرک بسیں لائی جارہی ہیں،صرف 20روپے میں عوام کو بہترین سفر میسر ہوگا،نئی اورجدید ٹرانسپورٹ سے شہری اوردیہی علاقوں میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پہلی فضائی کمپنی ایئر پنجاب بھی جلد لانچ کی جارہی ہے،پنجاب کی 15پاکستان کا سب سے بڑا کال سینٹر ہے جس سے صوبے میں کرائم میں 70فیصد تک کمی آچکی ہے،16ڈسٹرکٹ میں کرائم زیرو کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے کہا کہ محمد شہباز شریف نےبطور وزیر اعلی پنجاب لاہور میں سیف سٹی پروگرام شروع کیا تھا جس کا دائرہ وسیع کیا اوراب پنجاب کے 25اضلاع میں سیف سٹی پر وگرام جاری ہے۔مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے دوران نہ صرف انسان بلکہ مویشیوں کی بھی جانیں بچائی گئی ہیں،مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اورتجاوزات کے خاتمے کیلئے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگو لیٹری اتھارٹی بنائی جبکہ اشیاء ضروریہ کے نرخ پر قابو پانے کےلئے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ قائم کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے پہلا سکھ میرج ایکٹ متعارف کرانے کا اعزاز حاصل کیا،پولیس اورضلعی انتظامیہ کی کارکردگی جانچنے کیلئے کے پی آئی سسٹم متعارف کرایا،پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا سکھ ٹورسٹ کوریڈور ہے،سیلاب آنے پر 24گھنٹے میں کرتار پور راہداری کو واٹر فری کر کے کھول دیاگیا۔انہوں نے کہا کہ ہر چیز سے بے نیاز ہوکر صرف کام پر توجہ دی،ہم کارکردگی اورپرفارمنس میں مقابلے پر یقین رکھتے ہیں،روٹی اورآٹے کی قیمت کو عوام کی پہنچ میں رکھنے پر خصوصی توجہ دی ہے،زراعت میں ریسرچ اورڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دے کرچھوٹے کاشتکاروں کا ہاتھ تھامنا چاہتے ہیں،زرعی ایگری کلچر میکانائزیشن پر خصوصی توجہ ہے،زرعی آلات پر خصوصی سبسڈی دی جارہی ہے۔وزایر اعلی پنجاب نے کہا کہ والدین سے کہتی ہوں بیٹیوں کوسپورٹ کریں،وہ آگے بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ انڈسٹر لائزیشن کے بغیر روزگار کے مواقع نہیں بڑھ سکتے،پنجاب میں پہلی مرتبہ بلا سود قرض دے کر 13ہزار نئے کاروبار شروع کرائے،صنعتی ترقی کے سواترقی کا اور کوئی راستہ نہیں۔کمانڈنٹ پاکستان نیوی وارکالج ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے حکومت پنجاب کی غیر معمولی کامیابیوں کو سراہا ،وفد میں سعودی عرب کے 12 نیول آفیسر، بحرین، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، عراق، اردن، ملائیشیا، نائیجیریا، عمان، فلسطین، سائوتھ افریقہ، ترکیہ، یواے ای اور یمن کے افسران شامل تھے۔
مزید قومی خبریں
-
پنجاب بھرمیں 1542ٹریفک حادثات، 09افراد جاں بحق ،1780زخمی ہوئے۔ترجمان ریسکیو
-
پنجاب میں سیلاب کے دوران حکومت نے عوام کو تنہا نہیں چھوڑا،ابتک دوہزارخاندانوں کو راشن دیا جا چکا ہے، رانا مشہود احمد
-
وزیراعلی پنجاب سے پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کی ملاقات،سیلاب میں معاونت پرپاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا
-
سرگودھا،نوجوان خانہ بدوش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
-
سرگودھا ،وزیراعلیٰ پنجاب بارے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے الزام میں تین شہری گرفتار
-
معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن یا ہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک ہے‘جاوید قصوری
-
وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،شیخ آفتاب احمد
-
کراچی،17سالہ لڑکی اپنے ماموں کی فائرنگ سے جاں بحق، ملزم گرفتار
-
پنجاب سے کراچی لاکر 2 لڑکیوں کو فروخت کرنے کی کوشش ناکام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا عالمی یومِ سیاحت پر پیغام
-
افسران کرسی کو طاقت نہیں بلکہ خدمت کا ذریعہ بنائیں ،گورنرسندھ
-
اچھی خبریں آرہی ہیں، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل محنت کر رہے ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.