سرگودھا ،وزیراعلیٰ پنجاب بارے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے الزام میں تین شہری گرفتار

ہفتہ 27 ستمبر 2025 16:15

سرگودھا ،وزیراعلیٰ پنجاب بارے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے الزام ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بارے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کے الزام میں سرگودھا کے تین شہریوں کو ایف ائی اے نے گرفتار کر لیا اور مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے فیصل اباد نے جنرل بس سٹینڈ پر چھاپہ مار کر سرگودھا کے تین افراد احمد عباس، بدر زمان اور قاسم علی کو گرفتار کر لیا جن کے موبائل فون قبضے میں لے لیے اور بتایا گیا کہ سرگودھا کے تینوں ملزمان کے خلاف وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے کا الزام ہے اور ان ملزمان کے خلاف تھانہ ایف ائی اے میں مقدمہ درج ہے جس میں نیشنل سائبر کرام انویسٹیگیشن ایجنسی نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔