ملازمہ کے ساتھ معاشقہ، امریکی کمپنی کے سی ای او نے استعفی دے دیا

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اینڈی بائرن کا استعفی منظور کرلیا،بیان

اتوار 20 جولائی 2025 12:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی آسٹرونومر کے چیف ایگزیکٹوی افسر(سی ای او)اینڈی بائرن نے ملازمہ کے ساتھ معاشقے کی ویڈیو سامنے آنے کے دو روز بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔آسٹرونومر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کے سی ای او اینڈی بائر نے استعفی دے دیا ہے، جس کو منظور بھی کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ آسٹرنومو جیسے پہلے کہا گیا تھا، اسی طرح اپنے آغاز سے جاری اقدار اور کلچر کو قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہے، ہماری قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے رویے اور خود احتسابی کا اعلی معیار برقرار رکھے اور حال ہی میں یہ معیار برقرار نہیں رہا۔آسٹرنومر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اینڈی بائرن نے استعفی دے دیا ہے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اسے منظور کر لیا ہے، بورڈ کمپنی کے اگلے چیف ایگزیکٹو افسر کی تلاش شروع کرے گا اور اس وقت کمپنی کے شریک بانی اور چیف پروڈکٹ آفیسر پیٹ ڈی پیٹے ڈی جوئے عبوری سی ای او کے طور پر خدمات جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :