کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 3 نو عمر لڑکے زخمی

واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس دونوں واقعات سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہ ہے

اتوار 20 جولائی 2025 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد اور گارڈن میں فائرنگ کے واقعات میں 3 نوعمر لڑکے زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانہ نایاب مسجد کے قریب فائرنگ سے 2 نوعمر لڑکے زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

(جاری ہے)

چھیپا حکام کے مطابق واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ ان کی شناخت 15 سالہ عبدالوسیع اور 16 سالہ انس کے نام سے کی گئی جنھیں ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں۔

جبکہ گارڈن گیٹ نمبر 2 کے قریب فائرنگ 15 سالہ دانش زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔ریسکیو حکامکے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم پولیس دونوں واقعات سے متعلق مزید معلومات حاصل کر رہ ہے ۔