سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا کی زیر صدارت الیکٹرک بسوں کے روٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاس

اتوار 20 جولائی 2025 17:30

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2025ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سرگودھا ملک محمد طاہر کی زیر صدارت الیکٹرک بسوں کے روٹس کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ گذشتہ روز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں الیکٹرک بسوں کی آمد سے قبل ان کے روٹس کے تعین کے ساتھ ساتھ انہیں ماسٹر پلان کے تحت چلانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھا شہر میں الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی گئی ہے اور ابتدائی طور پر مختلف روٹس پر 48 بسیں چلائی جائیں گی جس کے لیے انتظامیہ نے اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔ ملک محمد طاہر نے کہا کہ یہ بسیں عام بسوں کی نسبت بڑی ہیں ، سرگودھا شہر میں جگہ جگہ تجاوزات کی وجہ سے ان گاڑیوں کے چلانے میں دشواری پیش آئے گی جس کو مدنظر رکھتے ہوئےجن روٹس پر یہ بسیں چلیں گی وہاں سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں تاکہ بسوں کی آمدورفت میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں کمشنر سرگودھا ڈویژن جہاں زیب اعوان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ( ر)محمد وسیم متحرک نظر آرہے ہیں اور وہ مختلف روٹس کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان بسوں کے سٹینڈز کے حوالہ سے بھی جگہ کا تعین کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو بہتر سے بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی میں مدد مل سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شیریں گل، ڈی ایس پی ٹریفک اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :