Live Updates

ش*حکومت بارشوں ،سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے ‘ ہمایوں اختر خان

اتوار 20 جولائی 2025 18:15

B جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2025ء)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دے اورمتاثرین کی فوری امداد اور بحالی کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کیا جائے ، پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھنے سے مہنگائی مزید بڑھے گی ،حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے کاوشیں جاری ہیں ان شااللہ رواںمالی سال میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 97 کے دورہ کے دوران علاقہ عمائدین اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ہمایوں اختر خان حلقے میں انتقال کر جانے والوں کے گھروں میں بھی گئے اور ورثائ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حالیہ بارشوں اورسیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے ، کسان بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں ،حکومت فوری طوپر متاثرین کی امداد اوربحالی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرے ، کسانوں کے لئے الگ سے مالی امداد کا اعلان ہونا چاہیے جو شفافیت کے ساتھ ان تک براہ راست پہنچائی جائے۔

انہوں نے حلقے کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میںاور میرے ساتھی دیرینہ مسائل کے حل کیلئے عملی کاوشیں کر رہے ہیں، ان شا اللہ رواں مالی سال میں حلقے میں تعمیر و ترقی کے کئی منصوبوں پر آغاز ہوگا جس کے مقامی لوگوں کی زندگیوں پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات