میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کے نومنتخب عہدیداروں کا پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

اتوار 20 جولائی 2025 19:30

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2025ء)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن رجسٹرڈ کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ صاحب اور سندھ کے جنرل سیکریٹری کمانڈر اکرم راجپوت صاحب و سندھ کے چیئرمین زوار رسول بخش شاہانی صاحب کی ہدایت پر آج میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کی مزدور یونین سی بی اے کے نئے عہدیداروں کے چنائو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق صدر کشن لعل راجہ جنرل سیکریٹری عمران علی راجپر اور دیگر نومنتخب عہدیداران یونین کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کے ملازمین کے جائز حقوق کیلئے میونسپل کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور ذیادیتوں اور ناانصافیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔