سعودی عرب، ریاض میں تعمیراتی ملبے سے سڑکیں تعمیر کرنے کے اقدام کا اعلان

پیر 21 جولائی 2025 10:20

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) روڈ جنرل اتھارٹی اور ریاض میونسپلٹی نے عمارتوں کے ملبے سے سڑکیں تعمیر کرنے کے اقدام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق روڈ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس اقدام کے تحت عمارتوں کے ملبے سے حاصل ہونے والے مواد کو سفالٹ مکسچر میں استعمال کیا جائے گا اور اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینا اور دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :