پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر

شبانہ محمود اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں،رپورٹ

اتوار 7 ستمبر 2025 17:15

پاکستانی نژاد شبانہ محمود برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2025ء)برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر کر دیا، اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

(جاری ہے)

44 سالہ شبانہ محمود کو لیبر پارٹی میں ایک مضبوط، صاف گو اور سیف ہینڈز سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ وزارت انصاف میں ان کی جرات مندانہ اور عملی پالیسیوں کو نمایاں اہمیت دی جاتی رہی ہے۔شبانہ محمود 17 ستمبر، 1980 کو برمنگھم میں پیدا ہوئیں۔ ان کی والدہ کا نام زبیدہ اور والد کا نام محمود احمد ہے۔ان کے والدین پاکستانی نژاد ہیں اور تعلق آزاد کشمیر کے علاقے میرپور سے ہے۔