Live Updates

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل آج سے شروع ہوگا، گزشتہ بارشوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں کے قریب جانے سے بچیں اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے،پی ڈی ایم اے کی لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور میانوالی سمیت مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 21 جولائی 2025 10:37

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل آج سے شروع ہوگا، گزشتہ بارشوں ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جولائی 2025)پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کا چوتھا سپیل آج سے شروع ہوگا، گزشتہ بارشوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اس حوالے سے شدید موسمی صورتحال اور ممکنہ سیلاب کے خدشے پر الرٹ جاری کیاہے، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں 25 جولائی تک جاری رہے گا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا یہ سلسلہ 25 جولائی تک جاری رہے گا اور گزشتہ بارشوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگا۔پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ندی نالوں کے قریب جانے سے بچیں، اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ اور میانوالی سمیت مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں بھی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئیاس کے علاوہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

پنجاب کے جنوبی علاقوں میں بھی بارشوں کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بہاولنگر اور ملتان میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مون سون کا یہ سلسلہ پچھلے اسپیلز کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور ہے، اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافے کا خدشہ ہے۔ دریائے راوی، جہلم، ستلج اور چناب کے بہاؤ میں تیزی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو اداروں، فلڈ کنٹرول مراکز اور دیگر متعلقہ محکموں کو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام چوکنگ پوائنٹس پر مشینری اور عملے کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال رکھا جائے اور جنریٹرز کا بیک اپ بھی فراہم کیا جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر اقدامات کئے جا سکیں۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات