
پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کردئیے
جمعہ 19 ستمبر 2025 11:48

(جاری ہے)
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار احمد نے بتایا کہ دہشت گرد کیمپ سرحد پار سے دراندازی اور حملوں کیلئے مرکز کے طور پر کام کر رہے ہیں، افغانستان سے پنپنے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی کیلئے بدستور سب سے بڑا خطرہ ہے۔
عاصم افتخار نے کہا کہ داعش، القاعدہ، ٹی ٹی پی ، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغان پناہ گاہوں سے کام کر رہی ہیں، پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پر 1267 پابندیوں کی کمیٹی کو بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو نامزد کرنے کی درخواست جمع کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ سلامتی کونسل افغانستان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کو روکنے کیلئے تیزی سے کارروائی کرے گی، طالبان حکام کو انسداد دہشت گردی سے متعلق اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہئے۔پاکستانی مندوب نے واضح کیاکہ پاکستان سے زیادہ کوئی ملک افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں نہیں، ٹی ٹی پی تقریباً 6,000 جنگجوؤں کے ساتھ افغان سرزمین پر سب سے بڑا دہشت گرد گروپ ہے۔عاصم افتخار احمد نے کونسل کو بتایا کہ پاکستان نے افغانستان سے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گردوں کی دراندازی کی متعدد کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے، یہ صورت حال ناقابل برداشت ہے۔پاکستان کے مندوب نے سلامتی کونسل میں کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا کے بہترین مفاد میں ایک پرامن، خوشحال افغانستان کی حمایت کیلئے پرعزم ہے۔مزید اہم خبریں
-
غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
-
9 مئی مقدمات،علیمہ، عظمی خان، اعظم سواتی سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
-
پاک سعودی دفاعی معاہدہ اہم پیشرفت، ممکنہ خطرات بھی بڑھ گئے ‘اسد عمر
-
بنگلہ دیش: قومی انتخابات سے قبل 'اسلامی چھاتر شیبِر‘کی کامیابی سے اسلام پسندوں کو تقویت
-
امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا انتہائی تاریک لمحہ ہے،سلامتی کونسل کی ہر ناکامی اس کی ساکھ کو مجروح کرتی ہے، پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد
-
سعودیہ نے معاہدے سے اسرائیل اور پاکستان نے ہندوستان کو پیغام دیا،خرم دستگیر
-
جلاؤ گھیراؤ کیس،اسد عمر ،اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 6اکتوبرتک توسیع
-
پاکستان نے افغانستان سے دراندازی کے ثبوت سلامتی کونسل میں پیش کردئیے
-
کمبوڈیا میں پاکستانیوں کے انسانی اعضاء کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدہ،عالمی میڈیا نے پیشرفت کو خطے کیلئے اہم قرار دے دیا
-
غزہ میں فوری غیرمشروط جنگ بندی ہونی چاہیے، عاصم افتخار
-
سعودی عرب کے ساتھ معاہدے میں دیگر عرب ممالک کی شمولیت کیلئے دروازے بند نہیں ہیں،خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.