سعودیہ نے معاہدے سے اسرائیل اور پاکستان نے ہندوستان کو پیغام دیا،خرم دستگیر

جمعہ 19 ستمبر 2025 11:48

سعودیہ نے معاہدے سے اسرائیل اور پاکستان نے ہندوستان کو پیغام دیا،خرم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ سعودی عرب نے معاہدے سے اسرائیل کو اور پاکستان نے ہندوستان کو پیغام دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے خرم دستگیرنے کہاکہ پاک سعودی دفاعی معاہدے کی دستاویزات میں سٹریٹجک شیلڈ اور نیوکلیئر کا ذکر ہے۔انہوںنے کہاکہ پاک سعودی معاہدے پر بہت عرصے سے کام ہو رہا تھا لیکن قطر پر حملے کے بعد سعودی عرب کو احساس ہوا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں صرف اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔