یورپی یونین روس کے خلاف پابندیوں میں چینی کاروباری اور مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے غلط اقدام کو فوری طور پر ختم کرے،چین

پیر 21 جولائی 2025 11:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) چین نےروس کے خلاف پابندیوں کے 18 ویں پیکج میں چینی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے یورپی یونین کے فیصلے پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ یورپی یونین نے یکطرفہ طور پر اپنی پابندیوں کی فہرست میں چینی کمپنیوں کو شامل کرکے اور 2 چینی مالیاتی اداروں پر بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر جرمانے عائد کرکے چین کےمتعدد اقدامات کو نظرانداز کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ یورپی یونین کے اقدامات چینی اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے سے متصادم ہیں اور اس سے چین اور یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے ساتھ ساتھ مالی تعاون کو بھی شدید نقصان پہنچے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین یورپی یونین پر زور دیتا ہے کہ وہ چینی کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے غلط اقدام کو فوری طور پر ختم کرے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین اپنی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے مضبوطی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :