رواں ماہ بجلی چوری میں ملوث 647ملزمان گرفتار کئے گئے، سی سی پی او

پیر 21 جولائی 2025 12:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) لاہور پولیس نے رواں ماہ میں اب تک بجلی چوری میں ملوث 647ملزمان گرفتار کئےگئے ، 1081مقدمات درج کئے۔امسال بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں میں 18510ملزمان گرفتار کئے،14565مقدمات درج کئے گئے۔سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کے مطابق لاہور پولیس بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ محکموں کو بھر پور معاونت فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو کے اشتراک سے بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ بجلی چوری کے درج مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کی گرفتاریاں یقینی بنائی جائیں۔بجلی چوری کے مقدمات کے چالان مقررہ ٹائم فریم میں عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔ ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :