کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کر دیا

پیر 21 جولائی 2025 13:02

کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بہن نے بھائی کو قتل کر دیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)کراچی میں سکھن کے علاقے میں پولیس نے قتل کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ڈنڈے مار کر بھائی کو قتل کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ریڑھی گوٹھ میں ذاتی رنجش پر ہونے والے قتل کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے مرکزی نامزد ملزمہ آمنہ علی کو چند گھنٹے میں گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر ملزمہ کا سراغ لگایا اور اسے پکڑ لیا، گرفتار ملزمہ آمنہ علی مقتول شخص کی سگی بہن ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کے مطابق ملزمہ نے دوران تفتیش اراضی تنازع پر بھائی کو ڈنڈے کے وار سے قتل کرنے کا انکشاف کیا ہے۔پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل بھی برآمد کر لیا، گرفتار ملزمہ آمنہ قتل میں براہ راست ملوث تھی، واقعے کے تمام پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ملزمہ نے پولیس حکام کو بتایا کہ دونوں بہن بھائیوں کے درمیان جائیداد کے معاملے پر کافی عرصے سے جھگڑا چل رہا تھا، گزشتہ شام بھی ان کے درمیان بات چیت جھگڑے میں تبدیل ہو گئی جس پر اس نے غصے میں آ کر اپنے بھائی سومار کے سر پر ڈنڈے کے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔

متعلقہ عنوان :