ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

پیر 21 جولائی 2025 14:25

ملائیشین  پام آئل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں پیر کو کمی کا رجحان رہا جس کی وجہ سویا آئل کی قیمتوں میں کمی اور ملائیشین رنگٹ کی قدر میں اضافہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

بُرسا ملائیشیا ڈیریویٹیوز ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران اکتوبر میں ڈیلیوری کے لیے معیاری پام آئل کے سودے 34 رنگٹ (0.79 فیصد ) کی کمی سے 4,281 رنگٹ (1010.62 ڈالر) فی میٹرک ٹن میں طے پائے ۔ماہرین کے مطابق سویا آئل اور ملائشین کرنسی کی قدر میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی طلب و رسد کے امکانات بھی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :