ساہیوال ،بایو کارڈز کو اپنی کپاس کی فصلوں میں استعمال کریں تاکہ کیمیکل ادویات کے بغیر فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ بنایا جا سکے، ڈایئریکٹر آئ پی ایم

پیر 21 جولائی 2025 16:54

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) ڈائریکٹر پیسٹ مینجمنٹ پنجاب ڈاکٹر محمد زاہد نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر طاہر جاوید کے ہمراہ بائیولوجیکل کنٹرول لیباریٹری ساہیوال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر جاوید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع ساہیوال میں 9 آئی پی ایم پلاٹس قائم کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوں نے تحصیل چیچہ وطنی میں 22/11ایل غازی آباد اور چک نمبر 78/5آر میں قائم کے آئی پی ایم پلاٹ کا دورہ کیاجہاں بایولوجیکل کارڈز نصب کیے گئے تھے جن کے استعمال سے کیڑوں پر قدرتی طور پر قابو پایا گیا اور دیگر کھیتوں کی نسبت کم زہریلی ادویات استعمال کی گئیں۔

اس پلاٹ میں پودوں کے ایکسٹریکس کو بطور نامیاتی سپرے کیا گیا تھا۔ڈائریکٹر آئی پی ایم ڈاکٹر محمد زاہد نے موقع پر موجود کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ بایو کارڈز کو اپنی کپاس کی فصلوں میں استعمال کریں تاکہ کیمیکل ادویات کے بغیر فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ بایو کارڈز ضلع ساہیوال کی بایولوجیکل لیبارٹری سے مفت دستیاب ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز ساہیوال و چیچہ وطنی ڈاکٹر محمد اسلم اور محمد عرفان شادبھی موجود تھے۔\378