سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 4ملزمان ہلاک

پیر 21 جولائی 2025 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 4ملزمان ہلاک ہو گئے ۔ چوہنگ میں ہونے والے مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی حکام کے مطابق اشتہاریوں کی اطلاع پرسی سی ڈی نے چوہنگ میں چھاپہ مارا،6ڈاکو گھر میں ڈکیتی کیل ئے موجود تھے،پولیس پارٹی کو دیکھتے ملزمان نے فائرنگ کر دی، کراس فائرنگ میں 3ملزمان ہلاک ہو گئے،ڈاکوئوں میں یاسین، سرفراز اور علی رضا شامل ہیں۔

جبکہ شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں ایک اور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق خطرناک اشتہاری ڈاکو مختار عرف مختارہ چوری ڈکیتی راہزنی پولیس پر فائرنگ جبکہ واردات میں شہریوں کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔۔ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔