پی ایچ اے کے راولپنڈی کو خوبصورت و سرسبز بنانے کے لیے اقدامات جاری،اتھارٹی پودوں میں خود کفیل ہوگئی

پیر 21 جولائی 2025 17:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)راولپنڈی شہر کو خوبصورت اور سرسبز بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، ڈی جی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہر بھر میں جاری خوبصورتی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ پی ایچ اے نرسریوں میں مختلف اقسام کے پھولوں اور پودوں کی افزائش اور نگہداشت کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے تاکہ پودوں کی خود کفالت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

پی ایچ اے راولپنڈی کی خیابان نرسری میں ایئر لیئرنگ کے طریقے اور مختلف بیجوں کے ذریعے پودوں کی تیاری کا عمل جاری ہے، اس جدید طریقہ کار سے کچنار اور پلکن سمیت دیگر اقسام کے پودوں کی کامیاب افزائش ممکن ہوئی ہے۔ بیج سے اگائے گئے اعلیٰ معیار کے پودے اب شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور ماحولیات کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے، اس عمل سے پی ایچ اے پودوں کی دستیابی میں خود کفیل ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

نرسریوں میں تیار ہونے والے یہ پودے راولپنڈی کے مختلف علاقوں، بشمول خیابان، میں لگائے جائیں گے جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا بلکہ ماحولیاتی بہتری بھی ممکن ہو گی۔ ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے راولپنڈی کی نرسریوں میں کام کرنے والے ورکرز پھولوں اور پودوں کی افزائش و نگہداشت کا کام نہایت مہارت سے انجام دے رہے ہیں۔ نرسریوں کے ذریعے پارکوں اور گرین بیلٹس میں درخت لگانے کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں اور پی ایچ اے اب درختوں کی فراہمی میں خود کفیل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق راولپنڈی کو ایک سرسبز اور خوبصورت شہر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :