گڈاپ سٹی پولیس نے گٹکا ماوا،چھالیہ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، ملزم گرفتار

پیر 21 جولائی 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2025ء) گڈاپ سٹی پولیس نے مین سپر ہائی وے کراچی ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کرکے ایک مشتبہ گاڑی کی تلاشی کے دوران 10کلو گٹکا ماوا اور 247کلو چھالیہ برآمدکرکے سمگلنگ کی کو شش ناکام بنادی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایس ایس پی ملیر کے مطابق گرفتار ملزم سیف اللہ ولد رحمت اللہ گٹکاماوا اور چھالیہ شہر میں سپلائی کرنے کیلئے سمگل کرکے لارہا تھا۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :