چین، زیر زمین شافٹ میں پھنس جانے سے مزدور ہلاک، تین کو زندہ بچا لیا گیا

ایک شخص تاحال لاپتہ ، سرچ آپریشنز اور واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری

پیر 21 جولائی 2025 21:33

چانگشا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)چین کے صوبہ ہنان کے دارالحکومت چانگشا میں سڑک پر کام کرتے ہوئے زیر زمین آپریشن کے دوران پھنس جانے کے بعد ایک مزدور ہلاک اور دوسرا لاپتہ ہو گیا۔

(جاری ہے)

چینی خبررساں ادارے کے مطابق ضلعی ایمرجنسی مینجمنٹ بیورو نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شام کو چانگشا کے ضلع تیانکسین میں شن چانگ روڈ پر ایک عمارت کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب پائپ لائن کے معائنہ کا کام کرتے ہوئے 4تعمیراتی کارکن ایک زیر زمین شافٹ میں پھنس گئے۔

ہنگامی کوششوں کے بعد 3کارکنوں کو بچا لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، جن میں سے ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے ۔ سرچ آپریشنز اور واقعہ کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :