افغانستان ،ٹریفک حادثہ میں 11 افراد جاں بحق

منگل 9 ستمبر 2025 12:05

افغانستان ،ٹریفک  حادثہ میں  11 افراد جاں بحق
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2025ء) افغانستان میں ٹریفک کے المناک حادثہ میں 11 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔شنہوا کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں ایک المناک سڑک حادثے میں 11 مسافر جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا جب ان کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری۔

(جاری ہے)

ضلعی پولیس سربراہ سید میر خنجر کے مطابق حادثہ ضلع درایم میں ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ، جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی شامل ہیں۔اس سے قبل پیر کی صبح مشرقی صوبہ غزنی میں ایک کار اور بس کے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔