مائی ہوم کے توسیعی منصوبے مائی ہوم طالبات میں مدرسة الماریہ کی افتتاحی تقریب

پیر 21 جولائی 2025 23:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ادارے مائی ہوم کے توسیعی منصوبے مائی ہوم طالبات میں مدرسة الماریہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی پروگرام کے مہمان خصوصی شیخ الحدیث علامہ سیدارشدسعید کاظمی شاہ صاحب تھے پروگرام کی صدارت المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیرپیٹرولیم ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کی جبکہ میزبانی صدرالمصطفیٰ ڈاکٹر عبدالرحیم کررہے تھے دیگرمہمان شرکاء میںشیخ الحدیث علامہ مفتی اسماعیل ضیائی،مولاناسیدعبدالوہاب قادری،مولاناغلام عباس قادری،ابوالقاسم ضیائی،الیاس میمن ،احمدرضا طیب،ادریس عبدالغفار،معین خان،اویس آفاقی،عبدالغفارسعیدی،امین آدمجی ودیگر بھی موجودتھے۔

علامہ سیدارشدسعید کاظمی شاہ نے پروجیکٹ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الحمدللہ ہم مذہب اورعقیدہ کے اعتبار سے دنیا کے اعلیٰ ترین مذہب،بہترین مسلک، صحیح عقیدے سے وابستہ ہیںجس کے لئے اللہ کے رسول ﷺکی سیرت ہمارے لئے بہترین نمونہ عمل اوراہل علم علماء وصوفیاء کاطریقہ اطباع سنت کا پرنورراستہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈاکٹرحاجی محمد حنیف طیب،ڈاکٹرعبدالرحیم اوران کے رفقاء چالیس سال کے زائدعرصہ سے المصطفیٰ کے ذریعہ انسانیت کی جوعملی اورسماجی خدمت کررہے ہیںوہ لائق تحسین ہے۔ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے مہمان خصوصی اوران کے ہمراہ آنے والے دیگرعلماء کرام کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ غزالی دوران رازی زماں حضرت علامہ سیداحمدسعید کاظمی شاہ صاحب رحمة اللہ تعالیٰ علیہ جسے اکابر،علماء ومشائخ کے روحانی فیض کاسرچشمہ ہے جو ان شاء اللہ قیامت تک جاری رہے گا۔

المصطفیٰ کے صدرڈاکٹر عبدالرحیم نے المصطفیٰ مائی ہوم کا مختصر تعارف پیش کیا اورمائی ہوم کے طالبات کی ضرورت واہمیت بیان کی ۔احمدرضا طیب نے المصطفیٰ کے سماجی اداروں کی کارکردگی اورمستقبل کے منصوبوں کی پلاننگ پرشرکاء کوبریفنگ دی ۔ پروگرام کے دوران فارغ التحصیل علماء اورحفاظ کی دستاربندی کی گئی اوراساتذہ کوشیلڈزپیش کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :