پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

رواں سال اب تک 19 لاکھ 74 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں، ترجمان

پیر 21 جولائی 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2025ء)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال اب تک 19 لاکھ 74 ہزارسے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ08 لاکھ 71 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 04 لاکھ90 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔

02 لاکھ 21 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔96 ہزار972شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 78 ہزار 928 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔

(جاری ہے)

25 ہزار240 شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔50 ہزار683 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی، 2775 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی،01 لاکھ 05 ہزارسے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور 32 ویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔

29 ہزار 754 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔1810 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے جہاں شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔